پاکستان کے تمام عسکری و سلامتی کے اداروں نے کراچی میں داعش کے وجود کو مسترد کردیا
جمعرات 30 اکتوبر 2014 22:48
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر 2014ء) پاکستان کے تمام عسکری و سلامتی کے اداروں نے کراچی میں دولت اسلامیہ عراق وشام (داعش) کے وجود کو مسترد کردیا ہے ،شہر میں وال چاکنگ کی اطلاعات کو شرارت قرار دیتے ہوئے رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کردی گئی ہے ۔حساس ادارے کے باخبرذرائع کے مطابق 9اکتوبر کو محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک مراسلہ ارسال کیا گیا تھا جس میں چند افراد کی کراچی میں داعش کی سرگرمیوں اور وال چاکنگ کی تحقیقات کی ہدایت کی گئی تھی ۔
مراسلے میں بتایا گیا تھا کہ نامعلوم افراد کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں اورنگی ٹاوٴن، بلدیہ، لانڈھی، سہراب گوٹھ، منگھوپیر اور گلشن معمارمیں داعش کے نام سے وال چاکنگ کی گئی ہے۔(جاری ہے)
محکمے کی جانب سے اس ہدایت کے بعد تمام عسکری و دیگر انٹیلی جنس اداروں نے کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان، القاعدہ، لشکرِ جھنگوی اور جنداللہ سمیت دیگر شدت پسندوں تنظیموں کے حال ہی میں گرفتار دہشت گردوں اور ان علاقوں میں قائم اپنے انٹیلی جنس نیٹ ورک سے معلومات حاصل کی گئیں تو یہ معلوم ہوا کہ کچھ شرپسند عناصر آپریشن ضرب عضب اور کراچی میں جاری ٹارگٹیڈ آپریشن سے توجہ ہٹانے کے لیے اس قسم کی شرارت کررہے ہیں اور اسی شرارت کو مقامی میڈیا نے نمایاں کوریج دی اور بعض الیکٹرانک میڈیا میں بریکنگ نیوز کے طور پر بھی نشر کیا تھا ، اس تمام صورتحال کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کردی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ داعش کا کراچی میں کوئی وجود نہیں ہے اور مراسلے میں جن افراد کاداعش کی سرگرمیوں کے حوالے سے تذکرہ کیا گیا تھا ان افراد کی سرگرمیاں وزیرستان میں کالعدم تحریک طالبان اور دیگر کالعدم تنظیموں تک ہی محدود ہیں ۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ کراچی میں وال چاکنگ کرنے والے افراد کا سراغ لگایا جارہا ہے اور بہت جلد انہیں حراست میں لے لیا جائیگا۔#مزید اہم خبریں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے میںجرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.