اورکزئی ایجنسی:سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 20 دہشتگرد ہلاک، چھ اہلکار شہید
ہفتہ 1 نومبر 2014 11:27
باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم نومبر 2014ء) اورکزئی ایجنسی میں سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں چھ سیکورٹی اہلکار شہید ، تین زخمی ہوگئے ، بیس شدت پسند بھی مارے گئے ، باجوڑ ایجنسی میں بارودی مواد کے دھماکے سے لیویز اہلکار شہید ، ایک زخمی ہوگیا۔
(جاری ہے)
اورکزئی ایجنسی اور خیبرایجنسی کے سنگم پر واقعے علاقے شیرین درہ میں شدت پسندوں نے علی الصبح بھاری ہتھیاروں سے چیک پوسٹ پر فائرنگ شروع کر دی جس سے سیکورٹی فورسز کے چھ جوان موقع پر شہید ، تین شدید زخمی ہوگئے ۔
سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے بیس دہشتگرد مارے گئے ادھر باجوڑ ایجنسی کے تحصیل ماموند کے نواحی علاقے کمرسر میں سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ پھٹنے سے دو لیویز اہلکار شدید زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ایک اہلکار دم توڑ گیا ، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.