قومی ادارہ برائے صحت میں پولیو ویرولوجی لیب نے مزید چار پولیو کیسوں کی تصدیق کر دی

ہفتہ 1 نومبر 2014 12:51

قومی ادارہ برائے صحت میں پولیو ویرولوجی لیب نے مزید چار پولیو کیسوں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014) قومی ادارہ برائے صحت میں پولیو ویرولوجی لیب نے مزید چار پولیو کیسوں کی تصدیق کر دی ، جس کے بعد رواں سال ایسے کیسوں کی کل تعداد 235 ہو چکی۔وزارت برائے قومی صحت و سروسز کے ایک افسر نے بتایا کہ تین کیس بلوچستان ‘ایک فاٹا میں سامنے آیا ۔دو کیس قلعہ عبداللہ ، ایک کوئٹہ جبکہ ایک جنوبی وزیرستان سے رپورٹ ہوا ہے۔

وائرس سے متاثر بچوں میں قلعہ عبداللہ کی تحصیل چمن کے گاوٴں قلعی پانیزئی کا21 مہینے کا ظہور احمد ولد جمع گل اورپوپلزئی گاوٴں کا 20 مہینوں کا حضرت بلال ولد مولوی نور محمد شامل ہیں بلال کے والدین نے بچے کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا تھا۔کوئٹہ تحصیل کے علاقے شبی خیل نوا قلعی سے تعلق رکھنے والادس مہینوں کا مصور ولد عبدالنبی اور جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا کے گاوٴں کاریز کوٹ گاوٴں سے اسد اللہ ولد نعمت اللہ میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری افسر نے بتایا کہ رواں سال اب تک فاٹا سے 151، خیبر پختونخوا سے 48،سندھ سے 23، بلوچستان سے 10 اور پنجاب سے تین پولیو کیس سامنے آ چکے ہیں۔1998 میں ملک بھر سے 353 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔اْس وقت پورے فاٹا سے 150 کیس سامنے آئے تھے۔اب، 15 سالوں بعد فاٹا میں پہلی مرتبہ اتنے زیادہ کیس ملے ہیں۔

متعلقہ عنوان :