پاکستان میں پہلی مرتبہ جنرل ہسپتال میں ڈی بی ایس کے ذریعے رعشہ اور پٹھو ں کے کھچاوٴ کی بیماری کا کامیاب آپریشن
ہفتہ 1 نومبر 2014 18:49
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم نومبر 2014ء) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ ڈی بی ایس کے ذریعے (Deep Brain Stimulation) دماغ کے اندر توانائی پہنچا کر رعشہ اور پٹھوں کے کھچاوٴ کی بیماری کے علاج کے لیے لاہور جنرل ہسپتال میں دو کامیاب آپریشن کیے گئے ہیں۔
ضلع شیخوپورہ کے رہائشی19 سالہ شکیل احمد کے آپریشن کے اخراجات کے لیے وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے فنڈز فراہم کیے۔یہ جدید آپریشن کرنے والے نوجوان پروفیسر آف نیورو سرجری ڈاکٹر خالد محمود نے امریکہ اور برطانیہ سے خصوصی تربیت حاصل کی ہے وہ آئندہ بھی جنرل ہسپتال میں ایسے مریضوں کا طبی معائنہ و علاج کریں گے ۔ہفتہ کے روز پروفیسر خالد محمود کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے کہا کہ رعشہ، (پارکنسن (Parkinsonism اور پٹھوں کے کھچاوٴ میں مبتلا افراد کو علاج کے لیے بیرون ملک نہیں جانا پڑے گا بلکہ اس جدید آپریشن کی سہولت ایل جی ایچ میں دستیاب ہوگئی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.