وزیراعظم سے جے یو آئی کے وزراء کی ملاقات، شکوہ جواب شکوہ
ہفتہ 1 نومبر 2014 22:16
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم نومبر 2014ء) وزیر اعظم نواز شریف سے جمعیت علماء اسلام (ف) سے متعلقہ وزراء اکرم خان درانی اور مولانا عبدالغفورحیدری نے ملاقات کی اور ان سے ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال ،مولانا فضل الرحمان پر حالیہ خودکش حملہ اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال گیا۔ ملاقات میں وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ہفتہ کو وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر خزانہ ،اسحاق ڈار ،وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرم خان درانی اور وزیر مملکت مولانا عبد الغفور حیدری نے ملاقات کی ان کے ہمراہ دو اہم پارٹی رہنما بھی موجود تھے ۔ملاقات میں ملک کے موجودہ سیاسی صورت حال اور اتحادی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔(جاری ہے)
دوسری جانب قابل اعتمادذرائع کے مطابق ملاقات میں جے یو آئی کے وزراء نے مولانا فضل الرحمان پر حملہ کے بعد حکومت خاص طور پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے رویہ پر شدید تحفظات کااظہار کیا اور جے یو آئی کی طرف سے ان کے استعفے کا بھی مطالبہ پہنچایا۔
ذرائع کے مطابق مولانا عبدالغفور حیدری نے اس امر پر سخت افسوس کا اظہا رکیا کہ وزیرداخلہ نے نہ تو اس واقعہ کی مذمت کی اور نہ ہی مولانا فضل الرحمان کو فون کرکے ان سے بات چیت کی جس سے ان کے رویہ پر ہمیں شدید تحفظات ہیں اور پارٹی رہنماؤں نے سخت اشتعال پایا جاتتا ہے۔ ذرائع کے مطابق مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے یقین دلایا کہ مولانا فضل الرحمان پر حملہ کے ملزمان کو نہیں چھوڑیں گے اور انہیں صورت کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا جبکہ اگر یہ کوئی سازش ہے تو اسے بھی بے نقاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے بھی جے یو آئی کی طرف سے کئی معاملات پر حکومت کی بجائے اپوزیشن کا ساتھ دینے کا شکوہ کیا اور اس امر پر زور دیا کہ وزراء کو آگے بڑھ کر حکومت کا دفاع کرنا چاہئے کیونکہ جے یو آئی اب حکومت کا حصہ ہے اپوزیشن کا نہیں۔ ذرائع کے مطابق جے یو آئی کے وزراء نے بھی اس حوالے سے اپنا موقف پیش کیا۔ ذرائع نےان لائن کو مزید بتایا کہ وزیراعظم سے ملاقات کے دوران مولانا عبدالغفور حیدری اور اکرم درانی نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت صوبہ خیبر پختونخواہ میں ہونے والی سیاسی ہلچل پر بھی تبادلہ خیال کیا اس موقع پر جے یو آئی رہنماؤں نے موقف اختیار کیا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں جبکہ غیر سنجیدگی کی انتہا یہ ہے کہ صوبائی اسمبلی میں وزرات نہ صرف جذباتی ہوجاتے ہیں بلکہ معاملات کو بات چیت سے حل کرنے کی بجائے اپنے مخالفین پر چڑھ دوڑتے ہیں جو انتہائی غیر جمہوری رویہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے وفاقی حکومت سے سے بارہا اپیل کی ہے کہ اس جانب توجہ دی جائے لیکن معلوم نہیں کس وجہ سے وفاقی حکومت خاموش ہے جس پر وزیراعظم نے کہا کہ جے یو آئی وفاقی حکومت میں ہماری اتحادی ہے اس لئے صبر سے کام لے اس وقت ملک مشکل صورتحال سے دو چار ہے جبکہ معاشی طورپر بھی مشکلات ہیں ہمیں ملک کے مستقبل کی خاطر تحمل بردباری کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔۔۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.