عمرکوٹ،معذور لڑکی آسو بائی نے انٹر کرکے مثال قائم کردی

ہفتہ 1 نومبر 2014 22:25

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم نومبر 2014ء) ملک میں ملالہ یوسفزئی جیسے ہزاروں کردار موجود ہیں، جن میں عمرکوٹ کے کسان کی معذور بیٹی آسو بائی بھی شامل ہے۔عمرکوٹ کے علاقے کنری کی رہائشی معذور آسو بائی نے انٹر تک تعلیم حاصل کرکے یہ ثابت کیا کہ کوئی بھی کمی انسان کے عزم کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔

(جاری ہے)

محکمہ سوشل ویلفیئر نے کنری میں ایسو بائی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا۔

جس کا مقصد گاوں کے بچوں کو مفت تعلیم دینے والی آسو بائی کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ آسو بائی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والد کا خواب پورا کرنے کے لئے بچوں کو مفت تعلیم دیتی ہے۔ سیکریٹری سوشل ویلفیئر نے کہا کہ وہ آسو بائی کے مشن کو پورا کرنے میں ہر ممکن مدد کریں گے۔ تقریب کے شرکا نے آسو بائی کو ملالہ یوسفزئی کا خطاب دیا۔