یوم عاشورہ،سکیورٹی خدشات سے متعلق ہائی الرٹ جاری،وزارت داخلہ کا 9 اور10 محرم کو موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ
ہفتہ 1 نومبر 2014 22:33
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم نومبر 2014ء) وزارت داخلہ نے 9 اور 10 محرم الحرام کو سکیورٹی خدشات کے باعث موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سندھ حکومت نے کراچی سمیت 5 اضلاع میں 8 سے 10 محرم تک موبائل سروس معطل رکھنے کی درخواست کی ہے۔ ملک بھر میں محرم کے دوران فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے 32 ہزار 695 اہلکار تعینات کیے جائیں گے جن میں پاک فوج رینجرز، فرنٹیئر کانسٹیبلری اور ایف سی کے ٹروپس شامل ہوں گے جو ملک کے 54 مختلف اضلاع میں فرائض انجام دیں گے جبکہ اس دوران وزارت داخلہ کے 12 ہیلی کاپٹر بھی ہائی الرٹ رکھے جائیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ پر صوبائی حکومت کو فوری طور پر تعاون فراہم کیا جاسکے،نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے محرم الحرام میں سکیورٹی خدشات سے متعلق ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے جس کے باعث ملک بھر میں 9 اور 10 محرم الحرام کے دوران موبائل فون سروس کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں محرم کے دوران فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے 32 ہزار 695 اہلکار تعینات کیے جائیں گے جن میں پاک فوج رینجرز، فرنٹیئر کانسٹیبلری اور ایف سی کے ٹروپس شامل ہوں گے جو ملک کے 54 مختلف اضلاع میں فرائض انجام دیں گے جبکہ اس دوران وزارت داخلہ کے 12 ہیلی کاپٹر بھی ہائی الرٹ رکھے جائیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ پر صوبائی حکومت کو فوری طور پر تعاون فراہم کیا جاسکے۔
ذرائع نے بتایا کہ پیرا ملٹری فورسز کو 12 محرم تک انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت خصوصی اختیارات بھی سونپ دیئے گئے ہیں جس کے تحت دہشت گردوں کی کارروائی روکنے کے لیے فوری طور پر موثر اقدامات کیے جاسکیں گے۔دوسری جانب کراچی پولیس کی سفارش کے بعد سندھ حکومت نے وفاق سے 8 سے 10 محرم تک موبائل فون سروس معطل رکھنے کی درخواست کردی ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق کراچی، حیدرآباد، خیرپور، سکھر اور لاڑکانہ میں سکیورٹی خدشات کے باعث موبائل فون سروس بند رکھنے کی درخواست کی گئی ہے۔خیبرپختونخوا حکومت نے یوم عاشور کے موقع پر پشاور،ہنگو، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کو انتہائی حساس قرار دیا ہے جبکہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر حساس علاقوں میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس معطل رکھنے کا بھی اعلان کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.