Live Updates

کالیکی منڈی،عمران خان فاؤنڈ یشن پنجاب کی طرف سے سیلاب سے متاثرہ 6ہزارکسانوں میں گندم کا بیج تقسیم کیاگیا

پیر 3 نومبر 2014 19:51

کالیکی منڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خاں کی خصوصی ہدایت پرعمران خان فاؤنڈ یشن پنجاب کی طرف سے سیلاب سے متاثرہ 6ہزارکسانوں میں گندم کا بیج تقسیم کیاگیا تاکہ متاثرہ کسان اپنے کھیتوں میں فصل اگاکراپنے پاؤں پر کھڑے ہوکرمشکل گھڑی سے نکل سکیں ۔

(جاری ہے)

50 ہزار سے زائد مستحق کسانوں کو گندم کا بیج مفت فراہم کیا جائے گا ان خیالات کااظہار عمران خاں فاؤنڈیشن کے ممبر بورڈ آف گورنرز عاشق حسین قریشی ، عابد حسین ،اسفندیارقصوری نے یوسی چک بھٹی ضلع حافظ آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خاں فاؤنڈیشن سیلاب سے متاثرہ اپنے بھائیوں کی مدد کرنے میں کوئی کثرباقی نہیں چھوڑے گی وہ ان کے دکھ درد میں برابرکی شریک ہے ۔

بیج تقسیم کرنے کا مقصدہی یہ ہے کہ کسان اپنے پاؤں پرکھڑے ہوکر اپنی مشکلات کاازالہ کرسکیں۔جہاں جہاں سیلاب سے تباہی ہوئی ہے فاؤنڈیشن کی امدادی ٹیمیں متاثرین کی مددکرنے میں دن رات کوشاں ہیں فاؤنڈیشن نے کوٹ سید محمد۔ یونین کونسل خرام۔ٹھٹھی بہلول اوریونین کونسل سادھوکی کے متاثرین کسانوں میں بھی گندم کامفت بیج تقسیم کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :