مولانا فضل الرحمان کے ماموں مولانا عبدالحلیم مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے

بدھ 5 نومبر 2014 12:52

مولانا فضل الرحمان کے ماموں مولانا عبدالحلیم مختصر علالت کے بعد انتقال ..

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ماموں مولانا عبدالحلیم مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے، وہ پمز میں زیر علاج تھے، ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں عبدالخیل میں دا کی گئی، جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی، اس موقع پر معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی، مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، مرحوم سابق وفاقی وزیر، جے یو آئی کے مرکزی رہنماء مولانا عطالء الرحمان، خیبر پختونخواہ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان، مولانا صاحبزادہ ضیاء الرحمان اور دارلعلوم معارف الشرعیہ ڈیرہ کے مہتمم مولانا عبید الرحمان کے بھی ماموں تھے-