صوبائی حکومت کی چوری ، چرس سمگلنگ کے الزامات میں محکمہ صحت ، پولیس اور تعلیم کے چار ملازمین کے خلاف کاروائی شروع

بدھ 5 نومبر 2014 20:02

پشاور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء) صوبائی حکومت نے چوری ، چرس سمگلنگ کے الزامات میں محکمہ صحت ، پولیس اور تعلیم کے چار ملازمین کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے ۔ نوشہرہ پولیس نے چند روز قبل گاڑی چوریوں کے الزامات میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ڈاکٹر عالمگیر اور اس کے ساتھی پولیس کانسٹیبل کو باچا خان مرکز پشاور سے گرفتار کیا تھا ۔

(جاری ہے)

جبکہ گزشتہ روز سوات پولیس نے سرکاری گاڑی میں چرس سمگلنگ کے الزامات میں محکمہ تعلیم کے ملازمین فضل وہاب اور فضل منان کو گرفتار کیاتھا ۔ ان محکموں کی جانب سے ان ملازمین کے خلاف کاروائی کی سفارشات کی گئی ہے کاروائی کی سفارشات کرنے کے بعد اس ضمن میں سمری چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو ارسال کر دی ہے ۔ جن میں ملازمین کو معطل کرنے اور بعدازا ں انہیں برطرف کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :