وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات
بدھ 5 نومبر 2014 23:06
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء) وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات ۔ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جاری حالیہ آپریشن اور ملک کی مجموعی امن وامان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق وزیر اعظم سے آرمی شریف نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی ۔لائن آف کنٹرول ،آپریشن ضرب عضب سمیت ملک بھر کی امن وامان کی صورت حال پر گفتگو ہوئی جبکہ آرمی ف چیف نے وزیر اعظم کو آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جبکہ نواز شریف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پاک فوج کی عظیم کوششوں سے انتہا پسندی اوراور بد امنی کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کریں گے اور قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کا خاتمہ کر کے انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے جبکہ وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے موثر حکمت عملی اپنانا ہوگی اور اس فعل میں انسداد دہشت گردی کے ادارے نیکٹاکو بھی فعال کرنا ہوگا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ملک کے تحفظ کے لئے شاندار روایات قائم کی ہیں کہ قوم کے لئے قابل فخر ہیں ۔دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کے آپریشن میں حکومت اور قوم عسکری قیادت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.