قصور واقعہ، لوگوں کو مشتعل کرنے میں مقامی مسجد کے پیش امام کا مرکزی کردار ہے،پولیس حکام
جمعرات 6 نومبر 2014 18:37
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر 2014ء ) ضلع قصور میں توہین مذہب کے الزام میں عیسائی جوڑے کو جلانے کے واقعہ پر علاقے کے سب ڈویژنل پولیس افسر نے کہا ہے کہ لوگوں کو مشتعل کرنے میں مقامی مسجد کے پیش امام کا مرکزی کردار ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے ایس ڈی پی او صدر سرکل ڈی ایس پی سید نذر عباس شاہ نے کہا کہ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ مقامی مسجد کے پیش امام محمد حسین نے بغیر تحقیق کیے لاوٴڈ سپیکر پر متعدد بار اعلان کیا کہ ایک عیسائی جوڑے نے قرآن کو نذر آتش کیا ہے، اور جو شخص قرآن کی بیحرمتی کرتا ہے وہ سخت سزا کا مستحق ہو جاتا ہے۔
پولیس افسر کے مطابق اس اعلان کے بعد لوگ گھروں اور کھیتوں سے کام کاج چھوڑ کر جتھے کی صورت میں جائے وقوعہ پر پہنچے اور اْنھوں نے شہزاد مسیح اور اْس کی بیوی شمع کو تشدد کا نشانہ بنایا۔(جاری ہے)
پولیس حکام نے دعویٰ کیا کہ مقامی پولیس مقتولین کو بچانے کے لیے جائے حادثہ پر پہنچ گئی تھی تاہم وہاں پر موجود مشتعل افراد نے پولیس کو اپنے فرائض سرانجام دینے سے روک دیا۔
نذر عباس شاہ کا کہنا تھا کہ اس مقدمے کی اب تک ہونے والی تحقیقات میں مقتولین کا بھٹے کے مالک یوسف گجر کے ساتھ رقم کے لین دین کا معاملہ سامنے نہیں آیا۔ اْنھوں نے کہا کہ اس مقدمے میں اب تک 43 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور اس مقدمے میں 53 افراد نامزد ہیں جبکہ باقی افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جار ہے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق مولوی محمد حسین بھی اْن چار ملزمان میں شامل ہیں جن کا لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے چار روزہ ریمانڈ لیا گیا ہے۔جمعرات کے روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی کوٹ رادھا کشن کے واقعے کی سختی سے مذمت کی گئی ہے۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل اسلام آباد میں بھی ایک مقامی مسجد کے پیش امام نے لاوٴڈ سپیکر پر اعلان کیا تھا کہ ایک عیسائی لڑکی رمشا مسیح توہین مذہب کی مرتکب ہوئی ہے۔اس پر لوگ اکٹھے ہوگئے اور اْنھوں نے سڑکیں بلاک کرنے کے ساتھ ساتھ توڑ پھوڑ بھی کی، جس کے بعد پولیس نے رمشا مسیح کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج کر لیا۔تاہم بعدازاں مقامی عدالت نے عدم ثبوت کی بنا پر رمشا کو بری کر دیا تھا۔اس کے بعد رمشا مسیح اور اْن کے اہلخانہ کی زندگیوں کو شدید خطرات کی وجہ سے اْنھیں بیرون ملک بھجوا دیا گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کے لیے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے،وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.