ملک بھر میں موسم خشک، بالائی علاقوں میں سردیوں کے ساتھ ہی موسمی امراض پھیلنے لگے
ہفتہ 8 نومبر 2014 15:44
اسلام آباد،کوئٹہ،بنوں (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) ملک بھر میں موسم خشک ہے۔ بالائی علاقوں میں سردیوں کے ساتھ ہی موسمی امراض پھیلنے لگے ہیں۔متاثرین شمالی وزیرستان اپنا گھر بار چھوڑ کر بنوں میں آئی ڈی پیز کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں موسم سرد ہونے کیوجہ سے انکی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور طرح طرح کی بیماریوں کاشکار ہورہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں 3 روز بعد دھوپ نکل آئی ہے۔ گلگت بلتستان میں غذر، استور، ہنزہ نگر سمیت کئی علاقوں میں 3روز سے جاری بارش اور پہاڑوں میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہے۔ جس کے بعد دھوپ نکل آئی ہے جبکہ سردی میں اضافے کی وجہ سے مختلف امراض پھیل رہے ہیں۔دوسری جانب متاثرین شمالی وزیرستان اپنا گھر بار چھوڑ کر بنوں میں آئی ڈی پیز کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں موسم سرد ہونے کیوجہ سے انکی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور طرح طرح کی بیماریوں کاشکار ہورہے ہیں متاثرین کے مطابق پہلے تو حکومتی سطح پر ان کی امداد کی جارہی تھی اور اب تقریبا 2 ماہ ہوگئے ہیں انکی امداد میں کمی واقع ہوگئی ہے اور خاص کر اب جبکہ سردی شروع شروع ہوگئی ہے تو انکے مسائل میں مزید اضافہ ہوگیا ہے انکا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان سے جب وہ لوگ نقل مکانی کرکے آرہے تھے تو ان کو کہا گیاتھا کہ ایک ماہ بعدان کی واپسی ہوگی اسی وجہ سے وہ تمام سامان وہاں چھوڑ آئے تھیں اب جبکہ چار مہینے گزرگئے ہیں اور سردی کی شدت میں بھی مزید اضافہ ہوگیا تو انکو سردی کے کپڑوں کی ضرورت ہے جو اب تک ان کو نہیں ملے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.