جئے سندھ متحدہ محاذ کے کارکنان کا کشمور میں پارٹی رہنماء کو قتل کئے جانے کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 8 نومبر 2014 17:51

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) جئے سندھ متحدہ محاذ کے کارکنان کا کشمور میں پارٹی رہنماء کو قتل کئے جانے کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، سخت نعریبازی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جئے سندھ متحدہ محاذ ضلع ٹنڈومحمدخان کے کارکنان کی جانب سے کشمور میں پارٹی رہنماء سید پریل شاہ کو اغوا کے بعد قتل کئے جانے کیخلاف ضلعی رہنماؤں علی حسن بلو چ ، ارشد خاصخیلی ، سلیم سومرو ویگر کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور سخت نعریبازی کی ، اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 24دن قبل ریاستی اداروں نے جئے سندھ متحدہ محاذ کے رہنماء سید پیرل شاہ کو اغوا کیا اور اپنے ساتھ لے گئے ، چند رو ز قبل پارٹی رہنماء کی پنجاب سے تشدد زدہ لاش ملی جو کہ قومی رہنماؤں کیساتھ سراسر ظلم وزیادتی ہے ، مظاہرین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ سندھ میں سندھی قوم کیساتھ ہونے والی زیادتیوں کا نوٹس لیں ۔

متعلقہ عنوان :