سعودی علماء کی سوشل میڈیا پر سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے کمیٹی کا قیام

پیر 10 نومبر 2014 17:53

سعودی علماء کی سوشل میڈیا پر سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے کمیٹی کا قیام

ریاض(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10نومبر 2014ء) سعودی وزارت برائے اسلامی امور و اوقاف نے سوشل میڈیا کے استعمال کے لیے رہنمائی اور نگرانی کا ایک نظام وضع کرتے ہوئے تمام ، خطبا، آئمہ اور سرکاری مبلغین کی سوشل میڈیا پر سرگرمیوں کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس مقصد کے لیے ایک مانٹرنگ کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ یہ کمیٹی متعلقہ افراد کی طرف سے سوشل میڈیا پر ہوسٹ کی گئی تحریروں، بیانات اور تصاویر وغیرہ کا جائزہ لے گی۔

سعودی نائب وزیر توفیق بن عبدالعزیز السدیری نے اس حوالے سے کہاکہ وزارت کے تمام ملازمین اور وابستگان کی سوشل میڈیا کے حوالے سے تمام تر سرگرمیوں کی نگرانی کی مذکورہ کمیٹی ذمہ دار ہو گی، ہم چاہتے ہیں کہ یہ کمیٹی عوام کو بھی رہنمائی فراہم کرے اور سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے والے غلط بیانات کا ازالہ کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا وزارت اس حوالے سے ایک ہی ڈھانچے کے تحت سعودی عرب سے متعلق تمام آن لائن فورمز کی نگرانی کرے گی تا کہ انتہا پسندانہ خیالات کی بیخ کنی ہو سکے اور اسلام کو ایک متوازن مذہب کے طور پر پیش کیا جائے۔

سعودی نائب وزیر نے کہاکہ وزارت ان دنوں انٹرنیٹ کو علم کی شئیرنگ کے لیے ایک مثبت ذریعے کے طور پر استعمال کرنے کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے۔ تاکہ علم کے فروغ کے لیے اور علمی مکالمے کے لیے رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی جائے۔سعودی نائب وزیر السدیری نے کہاکہ وزارت مساجد کے لیے ایک نئے منصوبے کا آغاز کر رہی ہے، جس کے تحت، اسلامی امور کی تفہیم ، ضروری اعلانات کے علاوہ قرآنی آیات احادیث اور تقاریر نشر کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :