اورکزئی ایجنسی،چیک پوسٹ پر حملے میں 15 دہشتگرد ہلاک، تین اہلکار شہید
منگل 11 نومبر 2014 12:03
بنوں/ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11نومبر 2014ء) اورکزئی ایجنسی کے علاقہ شیرین درہ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کا حملہ ، جوابی کارروائی میں 15 شدت پسند مارے گئے جبکہ 3 سکیورٹی اہلکار شہید اور 5 زخمی ہو گئے، بنوں میں بارودی سرنگ دھماکے میں دو اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی اور اورکزئی ایجنسی کے سنگم پر واقعہ علاقہ شیرین درہ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر علی الصبح شدت پسندوں کے ایک گروپ نے چاروں طرف سے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تین سکیورٹی اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوگئے ۔
سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے 15 دہشتگرد بھی مارے گئے۔ واضح رہے کہ 7 روز قبل شدت پسندوں نے اسی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس میں چھ سکورٹی اہلکار شہید ہوئے اور بیس شدت پسند بھی مارے گئے تھے۔بنوں میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو اہلکار جاں بحق ہوگئے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.