امریکی ریاست منی سوٹااوروس کون سن میں شدید برفباری ،نظام زندگی معطل

منگل 11 نومبر 2014 15:06

نیو یارک (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11نومبر 2014ء) امریکی ریاست منی سوٹااوروس کون سن میں شدید برفباری کے باعث نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا ۔

(جاری ہے)

وسط مغربی امریکی ریاستوں منی سوٹااوروس کون سن کو ان دنوں شدید برفیلی ہواؤں کا سامنا ہے جبکہ برفباری کے باعث دونوں ریاستوں کے نظام زندگی میں بھی خلل پڑا ہے، فاریسٹ لیک کے علاقے میں 6سے 12 انچ برفباری ہوئی جس کے باعث لوگوں کا مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،علاقے میں متعدد سکولوں کو بند کردیا گیا ،علاقہ مکینوں نے وقت سے پہلے برف باری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :