سراج الحق کی طرف سے محمد ہارون طارق کو کیمبرج کے امتحان میں 6 عالمی ریکارڈ قائم کرنے پرمبارکباد

منگل 11 نومبر 2014 20:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11نومبر 2014ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے اسلام آباد کے 18 سالہ طالبعلم محمد ہارون طارق کو کیمبرج کے امتحان میں 6 عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

سراج الحق نے کہاکہ ڈیڑھ سو ملکو ں کے ڈیڑھ کروڑ طالبعلموں میں قوم کے بیٹے نے 6عالمی ریکارڈ قائم کر کے ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کر کے دنیا کو یہ پیغام دیاہے کہ پاکستان کا ہر فرد ایک روشن ستارے کی مانند ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان اس طالبعلم کی بھر پور حوصلہ افزائی کرے ۔ ایسے نوجوان ہی پاکستان کا تابناک مستقبل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :