وزیراعظم وزراء کی کارکردگی سے پہلے اپنی کارکردگی دیکھیں ،آج بچہ بچہ گونوازگوکے نعرے لگارہاہے ،شیخ رشید

منگل 11 نومبر 2014 22:28

وزیراعظم وزراء کی کارکردگی سے پہلے اپنی کارکردگی دیکھیں ،آج بچہ بچہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11نومبر 2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ وزیراعظم وزراء کی کارکردگی سے پہلے اپنی کارکردگی دیکھیں ،آج بچہ بچہ گونوازگوکے نعرے لگارہاہے ،ملک کوآزادی چوک سے آزادی دلائیں گے ،سیاسی جیب کترے عمران خان سے ڈرکراکٹھے ہوگئے ہیں ،30نومبرفیصلے کادن ہے اللہ ہمیں کامیابی دیگا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشیدنے کہاکہ ملک کوآزادی چوک سے آزادی دلائیں گے ،مسلم لیگ ن والے بہت بڑے بے ایمان ہیں ،اورکرپشن کی انتہاء ہوگئی ہے ہم کرپٹ حکمرانوں سے پائی پائی کاحساب لیں گے اورعمران خان کی قیادت میں ہم ان لوگوں کوبھگائیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم وزراء کی کارکردگی دیکھ رہے ہیں ،پہلے اپنی کارکردگی دیکھیں آج چھوٹے چھوٹے بچے بھی گونوازگوکے نعرے لگاتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ تھرمیں سینکڑوں بچے جاں بحق ہوئے حکومت کہہ رہی ہے کہ بھوک سے نہیں مرے کسی اورملک میں ایساہوتاتولوگ سڑکوں پرنکل آتے ۔انہوں نے کہاکہ سیاسی جیب کترے عمران خان کے ڈرسے اکٹھے ہوئے ہیں اس وقت ملک میں رشتہ داریوں کی جمہوریت ہے ،30نومبرفیصلے کادن ہے ،اللہ ہمیں کامیابی دیگا۔

متعلقہ عنوان :