بلوچستان میں بدامنی کے پیچھے بلیک واٹر کا ہاتھ ہے ،ایرانی میڈیا
جمعرات 13 نومبر 2014 19:24
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14نومبر۔2014ء) ایرانی میڈیا نے پاکستانی سیکورٹی ایجنسیوں کی ایک نئی خفیہ دستاویز کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام کو فروغ دینے میں امریکی بلیک واٹر ملوث ہے۔ایرانی نشریاتی ادارے”پریس ٹی وی“ نے کہا کہ بلوچستان میں حالات کی خرابی کی ذمہ دار امریکی بلیک واٹر ہے۔ بلوچستان کو پیرا ملٹری فورسز کی طرف سے دی گئی بریفنگ میں یہ انکشافات کیے گئے کہ ایک نجی امریکی کمپنی بلیک واٹر ہمسایہ ملک افغانستان میں کارروائی کررہی ہے اور وہی بلوچستان کی بدامنی میں ملوث ہے۔
وہ صوبے میں ملک دشمن عناصر کی حمایت کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق منظر عام پر آنے والی نئی دستاویز نے ذرائع ابلاغ کی2011کی ان رپورٹوں کی تصدیق کردی کہ امریکی سیکورٹی کمپنی ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش میں بلوچستان میں شورش اور بدامنی پھیلانے کے لئے وسیع پیمانے پر کارروائی کر رہی ہے ۔(جاری ہے)
ٹی وی نے ایک پاکستانی صحافی کے حوالے سے لکھا کہ انہوں نے یہ رپورٹ دیکھی ہے۔
رپورٹ نے دہشت گردی کے خلاف نام نہاد امریکی جنگ کی حقیقت پر سنگین شکوک و شبہات ڈالے ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ میں امریکہ کے ساتھ اتحاد میں داخل ہو کر2001سے ہزاروں جانیں ضائع کراچکا ہے۔ طالبان کے حامی عسکریت پسند اور بعض بلوچ عسکریت پسند گروہ بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ شہریوں کے خلاف حملے کر رہی ہے۔ بلیک واٹر امریکی وفاقی حکومت کو سیکورٹی سروسز فراہم کرتی ہے اس نے2009میں ژی سروس اور 2011میں اکیڈمی کے نام سے اپنی کارروائیاں کیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.