ڈاکٹرز ود آؤٹ باڈرز کا ایبولا کے علاج کیلئے آزمائشی تجربات کا اعلان

جمعرات 13 نومبر 2014 19:30

جنیوا (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء)میڈیکل امدادی گروپ ڈاکٹرز ود آؤٹ باڈرز(ایم ایس ایف) نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ وہ جلد ہی مغربی افریقہ میں ایبولا وائرس کے تین ممکنہ علاجوں کیلئے آزمائشی بنیادوں پر تجربات کرے گا۔

(جاری ہے)

انیک اینٹائرنس جو ایم ایس ایف کیلئے تحقیقاتی پارٹنر شپس کے رابطہ کار ہیں،کا کہنا تھا کہ آزمائشی تجربات لائیبیرا اور گنی میں کئے جائیں گے،جس سے مریضوں کیلئے امید پیدا ہوگی کہ وہ مرض کیخلاف آخر کار اصل علاج حاصل کرسکیں گے،جس کی وجہ سے آج متاثر ہونے والے 50سے 80فیصد کے درمیان افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔