Live Updates

انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کی تشکیل کی تجویز مکمل نیک نیتی پر مبنی ہے ، عمران خان

جمعرات 13 نومبر 2014 20:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کی تشکیل کی تجویز مکمل نیک نیتی پر مبنی ہے، ہم نے نواز شریف کو موقع دیا ہے کہ وہ خود کو بے گناہ ثابت کر لیں  ہمیں معلوم ہے کہ دھاندلی کی تحقیقات میں کیا سامنے آنے والا ہے مگر 30 نومبر کے بعد اس حکومت کے خلاف جو کریں گے وہ پر امن ہی ہو گا۔

(جاری ہے)

ایک نجی نیوز چینل کو انٹر ویو میں عمران خان نے کہاکہ پی ٹی وی پر حملے کا الزما مجھ پر لگایا جانا میرے لئے ایسے ہی ہے جیسے مجھ پر بھینس چوری کرنے کا الزام عائد کر دیا جائے، میرا اس حملے سے کوئی تعلق نہیں، یہ الزام دراصل حکومت کی کمزاری کی عکاسی کرتا ہے کیونکہ اگر حکمران تگڑے ہوتے تو بھینس چوری کا الزام ہر گز نہ لگاتے ہم نے توفوری طور پر اس واقعے کی مذمت کی تھی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :