شہر قائد میں حالیہ پولیس موبائلز اور اہل کاروں پر حملوں میں نئے گروپ کے ملوث ہونے کا انکشاف
جمعہ 14 نومبر 2014 15:45
کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14نومبر 2014ء) شہر قائد میں حالیہ پولیس موبائلز اور اہل کاروں پر حملوں میں نئے گروپ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، تحقیقاتی حکام کے مطابق پولیس موبائلز پر حملوں میں ایک ہی نوعیت کے کریکر استعمال کیئے گئے ہیں۔شہر قائد میں پولیس ایک بار پھر دہشت گردوں کے نشانے پر آگئی ہے۔پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ اور موبائلز کو نشانہ بنانے کے واقعات میں حالیہ دنوں میں اضافہ ہوا ہے۔
تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کے پیچھے ایک نیا گروپ ملوث ہے، جو حملوں میں استعمال ہونے والے کریکرز میں فاسفورس، سلفائیٹ اور ایک اور کیمیکل استعمال کر رہا ہے۔واضح رہے کہ 31اکتوبر کو گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے مقام پر حملے میں 4پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے، جبکہ 12 نومبر کو ایم اے جناح روڈ پر حملے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 2زخمی ہوئے، 14نومبر کو ایک بار پھر پولیس والوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا، جب تبت سینٹر اور یوپی موڑ پر پولیس موبائلوں پرکریکر حملے کیے گئے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محنت کش طبقے کے حالات کو بہتر بنانے کےلئے مناسب اجرت، محفوظ ماحول، صحت کی سہولیات اور بچوں کی تعلیم بارے اقدامات کی ضرورت ہے، صدرمملکت کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
پنجاب ،بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ،کمشنر لاہور سمیت 49افسران کے تبادلے
-
پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، پائیدار اقتصادی ترقی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
-
بہاولپور، فائرنگ کے تبادلہ میں زیر حراست 2 دہشتگرداپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.