بلوچستان کے مسائل کو حل کرنا آسان نہیں ، حالات کی بہتری کے لئے مخلوط حکومت کی کوششیں جاری ہیں،عبدالمالک بلوچ

جمعہ 14 نومبر 2014 21:15

بلوچستان کے مسائل کو حل کرنا آسان نہیں ، حالات کی بہتری کے لئے مخلوط ..

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14نومبر 2014ء) وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدلمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کو حل کرنا آسان نہیں ہے تاہم حالات کی بہتری کے لئے مخلوط حکومت کی کوششیں جاری ہے انہوں نے یہ بات جمعہ کو پاک ترک اسکول کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہی، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے مسائل کو حل کرنا فٹبال کک لگانے کی طرح آسان نہیں ہے تاہم ہماری مخلوط حکومت کی کوشش ہے کہ حالات بہتر بنائیں، انہوں نے کہاکہ ہمرا ہ مقصد اپنی آئندہ نسلوں کو پرامن ماحول، تعلیم اور ترقیافتہ معاشرہ فراہم کرنا ہے، دورے کے موقع پر انہوں نے اسکول انتظامیہ کی تعلیمی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ صوبے کے عوام ترکش بھائیوں کے شکر گزار ہیں کہ کوئٹہ میں تعلیم کی فروغ کے لئے اپنا حصہ ڈال رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں بھی اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو وسعت دینگے،اس موقع پر ویر اعلی بلوچستان نے اسکول کے احاطے میں مصنوعی گاس سے تیار کیا گیا آسٹرو ٹرف فٹبال گراونڈ کا بھی افتتاح کیا، اور پاک ترک فرنڈ شپ کے حوالے سے اسٹوڈنٹس کے درمیان کھیلا گیا ابتدائی میچ بھی دیکھا، بعد ازاں اسکولز کے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلموں میں ایوارڈ تقسیم کیا۔

۔

متعلقہ عنوان :