ٹھٹھہ تعلیمی لحاظ سے سندھ کے 24 اضلاع میں سے 23ویں نمبر پر پہنچ گیا

جمعہ 14 نومبر 2014 22:16

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14نومبر 2014ء) پیپلز پارٹی کے سابقہ دور میں سپیکر قومی اسمبلی سمیت متعدد اعلیٰ سیاسی شخصیات کے ضلع ٹھٹھہ سے تعلق ہونے کے باوجود ضلع ٹھٹھہ تعلیمی لحاظ سے سندھ کے 24 اضلاع میں سے 23ویں نمبر پر پہنچ گیا، ضلع میں طالبہ اور طالبات کی سکون جانے کی تعلیمی شرع صرف 23فیصد ہے، این آر ایس پی اورالف اعلان کے مشترکہ تعاون سے چار تحصیل کی 8یونینز میں تعلیم پر کام کرنے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے، ٹھٹھہ ضلع کے اسکول میں صرف 10فیصد بجلی کی سہولیات، 32فیصد بیت الخلاء، 16فیصد اسکول میں پانی کی سہولیات، 25فیصد اسکول میں باؤنڈری وال کی سہولیات ہے۔

(جاری ہے)

ضلع بھر کے 57فیصد طالبات اور 43فیصد طلباء اسکول سے باہر ہیں جن کا اسکول میں داخلہ تک نہیں کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مکلی میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایاز کاکا،لیلیٰ حسن، حمیرا بلوچ، خالد نور اور دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ تعلیم کو عام کرنے کیلئے آرٹیکل 25 کے تحت تمام کو بچوں کو تعلیم لازم قرار دی گئی ہے،شہروں اور گاؤں کی سطح تک تعلیم کی بہتری کیلئے مہم جاری ہے اور 2015ء تک تعلیمی مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی، ورکشاپ میں پریس کلب ٹھٹھہ کے صدر ،صحافی اسماعیل، رشید جاکھرو اور دیگر نے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :