شمالی وزیرستان کے 90 فیصد علاقے پر کٹرول حاصل کرلیا گیا ہے ،کمانڈر آپریشن ضرب عضب

ہفتہ 15 نومبر 2014 19:53

شمالی وزیرستان کے 90 فیصد علاقے پر کٹرول حاصل کرلیا گیا ہے ،کمانڈر آپریشن ..

میرعلی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15نومبر 2014ء) شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے کمانڈر میجر جنرل ظفراللہ نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان کے 90 فیصد علاقے پر کٹرول حاصل کرلیا گیا ہے  دہشتگردوں کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحہ سے مزید 15 سال تک جنگ لڑی جاسکتی تھی۔ میرعلی میں نیوز بریفنگ کے دوران میجر جنرل ظفراللہ نے کہاکہ شمالی وزیرستان میں 138 روز کے دوران آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں 1198 دہشتگرد ہلاک، 356 زخمی اور 227 دہشتگردوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے جن کے قبضے سے 10 ہزار سے زائد ہتھیار بھی برآمد کئے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی، میران شان، بویا ، دتہ خیال، غلام خان اور سپن وام کو کلیئر کیا جاچکا ہے آپریشن کے دوران 11 نجی جیلیں اور 191 زیر زمین راستے اور پناہ گاہیں ملیں اور دہشتگردوں سے برآمد ہونے والے اسلحہ میں 2 ہزار 470 ایس ایم جیز، 293 مشین گنز اور 132 ٹن دھماکا خیز مواد شامل ہے۔

(جاری ہے)

آپریشن کمانڈر نے کہاکہ دہشتگردوں سے ملنے والے ہتھیار سے وہ 15 سال تک جنگ جاری رکھ سکتے تھے جبکہ برآمد ہونے والا اسلحہ ایک انفنٹری بریگیڈ کے لئے کافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب دہشتگردوں کے خلاف بلا امتیار جاری ہے جس میں بھرپور کامیابیاں حاصل کیں تاہم امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے بے بنیاد الزام تراشی حوصلہ شکنی کا باعث بن رہی ہے، کوئی دہشتگرد اچھا یا برا نہیں، آپریشن ضرب عضب کے دوران مارے جانے والے دہشتگردوں میں حقانی نیٹ ورک کے لوگ بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :