وزیراعلی کی ہدایت پر جنرل ہسپتال کے 100سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کردیا گیا

حکومت پنجاب نے ایل جی ایچ میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر بستروں کی تعداد 1000کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اتوار 16 نومبر 2014 17:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 16نومبر 2014ء) وزیراعلی محمد شہباز شریف کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے لاہور جنرل ہسپتال میں کنٹریکٹ پر فرائض انجام دینے والے 100سے زائد ملازمین کو مستقل کردیا گیا۔ ان میں بورڈ آف مینجمنٹ کی آسامیوں پر بھرتی ہونے والے ملازمین بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

یہ اعلان پرنسپل پی جی ایم آئی و امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن ایل جی ایچ کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کیا۔

پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے کہاکہ حکومت پنجاب نے ایل جی ایچ میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر بستروں کی تعداد 700سے بڑھاکر 1000کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کی روشنی میں نئی آسامیوں کے لیے ایس این ای محکمہ صحت کو بھجوادیا گیا ہے منظوری ملتے ہی بھرتیوں کا عمل شروع ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :