عراق :داعش کے انسانیت سوز مظالم کا ایک نیا واقعہ سامنے آگیا

داعشی دہشت گرد کو رشتہ سے انکار پر پورا خاندان قتل کردیاگیا

پیر 17 نومبر 2014 14:08

عراق :داعش کے انسانیت سوز مظالم کا ایک نیا واقعہ سامنے آگیا

بغداد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 17نومبر 2014ء) عراق اور شام میں سرگرم دہشت گرد گروپ دولت اسلامی "داعش" کے انسانیت سوز مظالم کا ایک نیا واقعہ سامنے آیا ہے۔ حال ہی میں داعشی دہشت گردوں نے اپنے ایک جنگجو ساتھی کو 14 سالہ لڑکی کا رشتہ نہ دینے کی پاداش میں پورے خاندان کو نہایت بے رحمی سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ عرب ٹی کے مطابق عراق کی وزارت انسانی حقوق کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ داعشی دہشت گردوں نے اپنے ایک سینئر کمانڈر جمال صدام المعروف ابو عبداللہ کے لیے ایک چودہ سالہ لڑکی کا رشتہ مانگا۔

لڑکی کے والدین نے انکار کر دیا جس پر داعشی دہشت گردوں نے غصے میں آ کر لڑکی کے والدین اور ان کے تین بچوں کو قتل کرنے کے بعد لڑکی کو اپنے ساتھ کسی نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ داعشی جنگجووٴں نے شمالی عراق میں الحویجہ شہر میں ایک ہسپتال قائم کیا ہے کے جہاں 'النکاح بالجہاد' کے تحت لائی گئی عورتیں جو مبینہ طور داعشی جہادیوں سے حاملہ ہو چکی ہیں کی دیکھ بحال کے ساتھ ان کی زچگی کے مراحل کے دوران ان کا علاج معالجہ کیا جاتا ہے۔

ادھر پچھلے چند روز کے دوران صلاح الدین گورنری میں داعشی جنگجووٴں نے مقامی شہریوں کے سات مکانات دھماکوں سے اڑانے کے بعد کم سے کم تیس افراد کو یرغمال بنا لیا۔

متعلقہ عنوان :