جامعہ کراچی، شعبہ شماریات کے ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان

پیر 17 نومبر 2014 19:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر 2014ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی ایس سی (پاس) سال اول شماریات کے11 نومبر 2014 ء کو ملتوی ہونے والے ضمنی عملی امتحاناتII(Practical II )اب 24 نومبر 2014 ء کو صبح 9:30 بجے شعبہ شماریات میں منعقد ہونگے۔

(جاری ہے)

تمام طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ایڈمٹ کارڈاور اصل شناختی کارڈ کے ہمراہ صدر شعبہ شماریات سے رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :