وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کیلئے دائر درخواستیں خارج

منگل 18 نومبر 2014 11:54

وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کیلئے دائر درخواستیں خارج

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18نومبر 2014ء) سپریم کورٹ نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے لیے دائر درخواستیں خارج کر دی۔ چیف جسٹس نے 1997 میں دائر کی گئیں درخواستوں کو غیر موثر قرار دے کر خارج کر دیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی اور چودھویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ بابر اعوان، منظور قادر، وکلاء محاذ، مولوی اقبال حیدر کی جانب سے درخواستیں انیس سو ستانوے میں دائر کی گئیں تھیں۔ چیف جسٹس ناصر الملک نے وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی اور چودھویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں غیر موثر قرار دے کر خارج کر دیں۔

متعلقہ عنوان :