سرگودھا: مزید دو نومولود دم توڑ گئے، تعداد 10 ہو گئی
جمعرات 20 نومبر 2014 11:01
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) سرگودھا کے گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال میں معصوم کلیاں کھلنے سے پہلے ہی مرجھانے لگیں۔ نومولود بچوں کی اموات پر لواحقین سراپا احتجاج ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ اموات انکوبیٹرز کی کمی کے باعث ہوئیں۔ اسپتال میں ساٹھ بچے داخل تھے جبکہ انکوبیٹرز کی تعداد صرف پانچ ہے۔
(جاری ہے)
سرگودھا میں زچگی کیلئے واحد سرکاری اسپتال گورنمنٹ مولابخش اسپتال ہے جہاں بچوں کیلئے نرسری وارڈ ہی نہیں ہے جس کی وجہ سے بچوں کو آدھا کلومیٹر دور ڈسٹرکٹ ٹیچنگ اسپتال میں منتقل کیا جاتا ہے۔
ڈسٹرکٹ ٹیچنگ اسپتال میں نرسری تو موجود ہے لیکن خواتین وارڈ نہیں۔ اس افسوسناک صورتحال کے باعث گزشتہ برس بھی ایک سو اکاون بچے جاں بحق ہو گئے تھے۔ دنیا وزیراعلیٰ پنجاب نے پچھلے سال گورنمنٹ مولابخش اسپتال میں نرسری بنانے کا حکم دیا لیکن اس پر ابھی تک عمل درآمد نہیں ہوا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے حالیہ واقعے کا بھی نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ سے رپورٹ طلب کی۔ گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال کے ایم ایس نے بچوں کی ہلاکت کے بعد انکوائری کمیٹی بنا دی ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.