امریکی کانگریس نے ملالہ یوسفزئی سکالرشپ ایکٹ کی منظوری دے دی
قانون کے تحت پاکستانی خواتین کیلئے سکالرشپس میں اضافہ کیا جائے گا
جمعرات 20 نومبر 2014 14:29
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء) امریکی کانگریس نے ملالہ یوسفزئی سکالرشپ قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت پاکستانی لڑکیوں کیلئے برطانوی سکالرشپس کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریپبلکن خاتون رکن کانگریس علینا روز لیجٹسنن کے تحریر کئے گئے ملالہ یوسفزئی سکالرشپ قانون کے تحت یو ایس ایڈ کے میرٹ اور ضروریات کی بنیاد پر سکالرشپ پروگرام کے ذریعے پاکستانی خواتین کیلئے سکالرشپس کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔
کانگریس میں اس قانون کی منظوری کے بعد کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کی چیئرپرسن ای ڈی رائس نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے مجھے افغانستان اور پاکستان جیسے ممالک میں تعلیم کی بدترین صورتحال اور انتہاء پسندی کو فروغ دینے والے مدارس کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ پر گہری تشویش تھی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ان ممالک میں خواتین کو تعلیم تک رسائی سے بھی دبایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس تمامتر صورتحال کے باعث آج ملالہ یوسفزئی کے نام پر سکالرشپ قانون کی منظوری دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ملالہ ایک نڈر اور انتہائی حوصلے کی مالک لڑکی ہے جس نے صرف 19 سالہ کی عمر میں طالبان کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے ان کے قاتلانہ حملے کا بھی سامنا کیا اور خواتین اور لڑکیوں کی نہ صرف موجودہ بلکہ آنے والی نسل کیلئے بھی مثال قائم کی کہ تعلیم کا حصول ان کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں سکالرشپ پروگرام کے ذریعے پہلے ہی پاکستان میں تعلیم کو فروغ دے رہا ہے تاہم اب اس قانون کے تحت پاکستانی خواتین کیلئے سکالرشپس کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ نے ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم جاری کردیا
-
سولر سسٹم لگانے کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی گئی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
پاکستان: بلوچستان میں مفاہمت کی پالیسی اورعدم تحفظ کے بڑھتے خدشات
-
وزیراعظم کا کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیر اعظم شہبازعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ
-
چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
گندم خریداری میں تاخیر ،کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دیدی
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
آئین میں لکھا ہے عدلیہ مکمل آزاد ہونی چاہیئے، کسی سیاہ باب کا دفاع نہیں کرسکتا، جسٹس منصورعلی شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.