تھرکول آئندہ چند سال میں پاکستان کا انرجی کیپٹل بن جائیگا ، کوئلے سے بجلی کی پیداواری کے دو منصوبوں پر جلد کام شروع ہوجائے گا ، 660 میگا واٹ کے منصوبے اینگرو جنریشن جلد شروع کردے گی ، یہ منصوبے دسمبر 2017 میں مکمل ہوجائیں گے ، رینٹل پاور کے منصوبوں کیلئے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کریں گے ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں ایک سال میں 3 سے 4 گھنٹے تک کمی کی گئی
پانی وبجلی اور دفاع کے وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کی صحافیوں سے گفتگو
جمعرات 20 نومبر 2014 15:35
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء ) پانی وبجلی اور دفاع کے وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ تھرکول آئندہ چند سال میں پاکستان کا انرجی کیپٹل بن جائیگا ، کوئلے سے بجلی کی پیداواری کے دو منصوبوں پر جلد کام شروع ہوجائے گا ، 660 میگا واٹ کے منصوبے اینگرو جنریشن جلد شروع کردے گی ، یہ منصوبے دسمبر 2017 میں مکمل ہوجائیں گے ، رینٹل پاور کے منصوبوں کیلئے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کریں گے ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں ایک سال میں 3 سے 4 گھنٹے تک کمی کی گئی ۔
جمعرات کو وزارت پانی وبجلی میں تھرکول میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کیلئے پہلے منصوبے کے سٹیر آف انٹریٹس (مفاہمتی یاداشت) پر دستخط کی تقریب کے موقع پر اخبار نویسوں سے بات چیت کررہے تھے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اینگرو جنریشن کمپنی چینی سرمایہ کاروں کے تعاون سے 660 میگاواٹ کے دو پلانٹ لگائے جائیں گے ، یہ منصوبے 2017 ء میں مکمل ہوجائیں گے اور مقامی کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا عمل شروع ہوجائے گا ، حکومت نے تھر کو قومی ترجیح بنا کر یہ کام کیا ہے ، آئندہ سال 1320 میگا واٹ کے دو مزید منصوبے شروع ہوجائیں گے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.