دھاندلی تحریک انصاف کا نہیں پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، عمران خان
جمعہ 21 نومبر 2014 11:45
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ دھاندلی ان کا نہیں پورے پاکستان کا مسئلہ ہے۔ کہتے ہیں تمام جماعتیں مانتی ہیں گزشتہ برس انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔ لاڑکانہ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا دھاندلی والی حکومت ان لوگوں کو نوازتی ہے جن سے انھوں نے پیسہ بنانا ہوتا ہے۔ دھاندلی ان کا نہیں پورے پاکستان کا مسئلہ ہے۔ تمام جماعتیں مانتی ہیں گزشتہ برس انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا حکومت نے بجلی سے چالیس ارب روپے بنائے ہیں اور پیٹرول کی قیمت 5ماہ میں 25فی صد گری ہے اور پاکستان میں اس حساب سے قیمتیں کم نہیں ہوئی۔
(جاری ہے)
ان کا یہ بھی کہنا تھا اب گیس کی لوڈ شیڈنگ ہو گی۔ عمران خان نے کہا تحریک انصاف جدھر بیٹھی ہے وہیں رہے گی ہم نے ریڈ زون میں کوئی قانون نہیں توڑا۔
ڈیڑھ سال سے انصاف نہیں مل رہا۔ آج لاڑکانہ میں سونامی آ رہی ہے لوگ نکلیں گے کیونکہ ہمارا ٹارگٹ اسٹیٹس کو ہے اور سندھ کے عوام تبدیلی کیلے تیار ہیں۔ عمران خان نے کہا پرویز رشید کو بتاو میرے اثاثے ڈکلیر ہیں ۔ شریف برداران اپنے نام پر کیوں کچھ نہیں رکھتے اور جو جائیداد میرے نام پر نہیں ہے وہ غریبوں کو دے دو۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.