آرمی چیف کی امریکی انٹیلی جنس ادارے کے حکام سے ملاقاتیں ‘ دہشتگردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے گفتگو

جمعہ 21 نومبر 2014 13:17

دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں قابل تحسین ہیں ۔پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے امریکی انٹیلی جنس ادارے سی آئی اے کے حکام سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی اور انٹیلی جنس معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا آرمی چیف نے خطے میں دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کے بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کیا اس سے پہلے جنرل راحیل شریف نے امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی، آرمز سروسز کمیٹی اور سلیکٹ کمیٹی آن انٹیلی جنس سے بھی ملاقاتیں کیں۔

(جاری ہے)

امریکی سینیٹ خارجہ کمیٹی نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں کامیابیوں کو سراہا اور آرمی چیف کو مبارکباد بھی دی۔ اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے سی آئی اے کے جان برینن کو قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں کامیابیوں کے متعلق بریفنگ گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق جان برینن نے پاک فوج کے آپریشن کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکہ دہشتگردوں سے متعلق معلومات پاکستان کے حوالے کریگا

متعلقہ عنوان :