30سے زائد ایکڑ اراضی پرمبینہ قبضہ ،سندھ ہائی کورٹ نے ڈی جی رینجرز اور ڈی آئی جی ایسٹ سے جواب طلب کرلیا
جمعہ 21 نومبر 2014 17:22
کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے تھانہ سچل کی حدود میں30سے زائد ایکڑ اراضی پر بھٹائی رینجرز ،ڈی آئی جی لاڑکانہ کے بیٹے اور دیگر کی جانب سے مبینہ قبضے کے خلاف دائر درخواست پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ۔
(جاری ہے)
کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس منیب اختر پر مشتمل سنگل بنچ نے کی ،درخواست گذار مرید علی شاہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ بھٹائی رینجرز کے بریگیڈیئر سید احسان علی ،کمانڈر خالد گورایہ ،ایس ایچ او سچل شعیب احمد ،فیصل اعوان ،اے ایس آئی نعمان علی ،ڈی آئی جی لاڑکانہ کے بیٹے آفتاب میرانی سمیت دیگر افراد نے 9نومبر کو سچل تھانے کی حدود میں 30ایکڑ اراضی پر قبضے کی کوشش کی ۔
عدالت نے درخواست کے بعد ڈی جی رینجرز ،ڈی آئی جی ایسٹ اور دیگر فریقین سے جواب طلب کیا تھا ۔لیکن اس کے باوجود مذکورہ افسران اور اہلکاروں نے اس زمین پر قبضے کے بعد تعمیرات شروع کردی ہیں ۔سندھ ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے مذکورہ زمین پر حکم امتناع جاری کردیا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.