عمران خان کے جلسے میں پیپلز پارٹی کی توقع سے کم لوگ تھے، ایک دو جلسے کرنے سے لاڑکانہ سے پیپلز پارٹی ختم نہیں ہوتی،تحریک انصاف کے جلسے کو جلسہ سمجھ کر جلسے کی توہین کرنا ہے،عمران نے جتنے الزامات لگائے وہ جھوٹ کا پلندہ ہیں،عمران کا مقصد صرف اقتدار حاصل کرنا ہے، عمران ایسے لوگوں کے پاس تھے جو سکول بند کراتے ہیں،عمران جرنیلوں کے ماتحت چلنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں،پی ٹی آئی کے منشور میں کالاباغ ڈیم بنانا ہے،
پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی، سینئیرصوبائی وزیرنثار کھوڑو اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا عمران خان کے خطاب پرردعمل
جمعہ 21 نومبر 2014 19:59
کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی، سینئیرصوبائی وزیرنثار کھوڑو اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کے جلسے میں پیپلز پارٹی کی توقع سے کم لوگ تھے، ایک دو جلسے کرنے سے لاڑکانہ سے پیپلز پارٹی ختم نہیں ہوتی،تحریک انصاف کے جلسے کو جلسہ سمجھ کر جلسے کی توہین کرنا ہے،عمران نے جتنے الزامات لگائے وہ جھوٹ کا پلندہ ہیں،عمران کا مقصد صرف اقتدار حاصل کرنا ہے، عمران ایسے لوگوں کے پاس تھے جو سکول بند کراتے ہیں،عمران جرنیلوں کے ماتحت چلنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں،پی ٹی آئی کے منشور میں کالاباغ ڈیم بنانا ہے۔
جمعہ کو عمران خان کے خطاب پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ایک دو جلسے کرنے سے لاڑکانہ سے پیپلز پارٹی ختم نہیں ہو سکتی۔(جاری ہے)
جلسے میں 10 سے 12 ہزار لوگ تھے بلکہ ا اس سے بھی کم ہو سکتے ہیں۔ زیادہ نہیں ، جو کہ پیپلز پارٹی کی توقع سے کم ہیں جس کی وجہ سے عمران خان کے چہرے پر مایوسی کے آثار نمایاں نظر آ رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا سندھ میں جلسہ کرنے کا شوق پورا ہو گیا کیونکہ جلسے میں لوگوں کی تعداد بہت کم تھی اور اس جلسے کو جلسہ سمجھ کر جلسے کی توہین کے مترادف ہے۔
عمران نے اپنے خطاب میں جتنے بھی الزامات لگائے وہ جھوٹ کا پلندہ ہیں، ان کا مقصد صرف اقتدار حاصل کرنا ہے جو زبان یہ بولتے ہیں عوام اس سے نالاں ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کالا باغ ڈیم کو بقاء اور سندھ والے وباء سمجھتے ہیں۔ عمران خان نے بھی اس پر یوٹرن لیا اور کہا کہ کالا باغ ڈیم سندھی عوام کی رضا مندی کے بغیر نہیں بن سکتا جبکہ ان کے منشور میں شامل ہے کہ کالا باغ ڈیم بنایا جائے گا۔پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ عمران خان جرنیلوں کے ماتحت چلنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں، یہ ایسے لوگوں کے پاس تھے جو سکول بند کراتے ہیں، انہیں تنقید سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لینا چاہیے، ہم تو اپنے لوگوں کی آزادی کیلئے ہمیشہ لڑتے رہے ہیں، صحافی منیر ثا نگی کے قتل کی ایف آئی آر انڑ فیملی کے خلاف درج ہوئی ، جنہیں خان صاحب اپنا دوست سمجھتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.