عمران خان دھونس اور دھمکی کی بجائے سیاسی رویہ اپنائیں، پاکستان کے عوام جان چکے ہیں کہ ان کا مقصد اقتدار کے حصول کے علاوہ کچھ نہیں۔سینیٹر مشاہداللہ خان،
عمران خان بتائیں کہ کیا انہوں نے اپنی جماعت میں اختیارات نچلی سطح پر منتقل کر دئیے؟ سیکرٹری اطلاعات ن لیگ
جمعہ 21 نومبر 2014 21:59
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان دھونس اور دھمکی کی بجائے سیاسی رویہ اپنائیں، پاکستان کے عوام جان چکے ہیں کہ ان کا مقصد اقتدار کے حصول کے علاوہ کچھ نہیں۔ا نھوں نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے والے خیبر پختونخواہ میں کارکردگی کے سوال پر تاویلیں پیش کرنے لگتے ہیں۔
سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا کہ 30 نومبر کو عمران خان کس بات پر احتجاج کریں گے جبکہ وہ خود مانتے ہیں کہ آدھے مطالبے کے علاوہ سارے مطالبات مانے جا چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان نے خیبر پختونخواہ میں اقربا پروری کا سدباب نہیں کیا جبکہ وہ صرف منتخب لوگوں کو ہدف تنقید بناتے ہیں۔ مشاہداللہ خان نے کہا کہ عمران خان بتائیں کہ کیا انہوں نے اپنی جماعت میں اختیارات نچلی سطح پر منتقل کر دئیے؟ انھوں نے کہا کہ ایک سیاستدان کو کسی اخبار نویس یا اخبار کے مالک کے ساتھ بغض اور دشمنی زیب نہیں دیتی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.