اٹک خورد،مساجد میں حضور پاک کی شان میں گستاخی کرنے والے شخص کو گرفتار کرنے اور سزا دینے کی قراردادیں منظور

جمعہ 21 نومبر 2014 22:17

اٹک خورد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء)اٹک شہر اور گرد نواح کی مساجد میں علماء کرام کی طرف سے حضور پاک کی شان میں گستاخی کرنے والے شخص کو گرفتار کرنے اور سزا دینے کی قراردادیں منظور کی گئی تفصیلات کے مطابق پنجاب کالج کے پروفیسر طاہر نعیمی نے حضور پاک کی شان میں گستاخی کی جس پر ضلع بھر میں علماء کرام جانشین شیخ قرآن مولانا اشرف علی نے جامع اشاعت اسلام مرکزی جامع مسجد کے خطیب مفتی مسعود احمد ، جامع مسجد حنفیہ کے خطیب علامہ غلام محمد صدیقی ، مدینہ مسجد کے خطیب مولانا ارشد الحسینی ، ضلعی امیر جی یو آئی مولانا شیر زمان ، قاری انور شاکر شکردرہ ، مفتی محمد ندیم قریشی مرکزی خطیب جامع مسجد شکردرہ ،سروالہ ،شین باغ، بولیانول ،درداد ، ڈھوک فتح، پپلز کالونی ، دارالسلام کالونی اور مرزا کے علماء کرام نے خطبہ جمع کے موقع پر حضور پاک کی شان میں گستاخی کرنے والے طاہر نعیمی کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے۔