سنچری بنانے کاانعام،سرفرازاحمدکی ٹیسٹ رینکنگ میں18ویں پوزیشن

ہفتہ 22 نومبر 2014 14:30

سنچری بنانے کاانعام،سرفرازاحمدکی ٹیسٹ رینکنگ میں18ویں پوزیشن

دبئی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء) دبئی ٹیسٹ تو بلا نتیجہ رہا لیکن سرفراز احمد کو سنچری بنانے کا انعام آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں مل گیا، لمبی چھلانگ لگاکر اٹھارویں نمبر پر آگئے۔ معطلی کے شکار سعید اجمل تین سال بعد ٹاپ ٹین بالرز کی فہرست سے آوٴٹ ہوگئے۔دبئی ٹیسٹ کا پاکستانی ہیرو رینکنگ میں بھی ہٹ ہوگیا، سرفراز پہلی مرتبہ ٹاپ ٹوئنٹی ٹیسٹ بلے بازوں میں شامل ہوگئے۔

وکٹ کیپر بلے باز نے گیارہ درجے لمبی جمپ لگاکر اٹھارہواں نمبر پالیا۔

(جاری ہے)

ففٹیز بنانے والے اظہر علی اور یونس خان کی رینکنگ پر کوئی فرق نہیں پڑا۔میچ میں اٹھائیس رنز بنانے والے مصباح بھی بدستور ٹاپ ٹین میں ہیں، اسد شفیق کو ایک درجہ ترقی ملی ہے ، ان کا نیا نمبر اکیسواں ہے، سنگاکارا ٹیسٹ کے نمبر ون اور ڈی ویلیئرز نمبر ٹو بلے باز ہیں، ٹیسٹ بولرز کے ٹاپ ٹین میں اب کوئی پاکستانی نہیں بچا، تین سال بعد سعید اجمل پہلی مرتبہ ٹاپ ٹین سے آوٴٹ ہوگئے۔معطلی کے شکار سعید اجمل کا نیا نمبر گیارہواں ہے، آسٹریلوی ریان ہیرس پانچ روزہ کرکٹ کے نمبر ون بولر اور سری لنکن رنگانا ہیراتھ نمبر ٹو بولر ہیں۔

متعلقہ عنوان :