خیبر پختونخوا حکو مت مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی پر کو ئی سمجھو تہ نہیں کریگی،شہرام خان ترکئی

ہفتہ 22 نومبر 2014 17:01

صوابی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء) صوبائی سینئر وزیر برائے صحت شہرام خان ترکئی نے دوٹوک الفاظ میں واضح کر دیا ہے کہ خیبر پختونخوا کی حکو مت مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی پر کو ئی سمجھو تہ نہیں کریگی صوبے میں چندلوگ سسٹم کی بہتری نہیں چاہتے۔حکومت نے سینئر ڈاکٹروں کی مشاورت سے ہیلتھ ریفارمز ایکٹ تیار کیاہے۔اگر کہیں پر کو ئی کمی ہیں تو ڈاکٹرز تجاویز دیں تو وہ قابل قبول ہو گی اور اسے ایکٹ میں شامل کیا جا ئیگا۔

سینئر صوبائی وزیر صحت شہرام خان ترکئی نے ڈاکٹرز کی نجی پریکٹس پر پابندی کے خلاف جاری ہٹرتال پر ردعمل دیتے ہو ئے کہا کہ دُنیا میں کہیں بھی پرائیویٹ پر یکٹس نہیں ہو تی صرف پاکستان میں ڈاکٹروں کو پرائیویٹ پر یکٹس کی اجازت ہے انہوں نے کہا کہ حکو مت نے سینئر ڈاکٹروں کی مشاورت سے ہیلتھ ریفارمز ایکٹ تیار کیا ہے ڈاکٹروں کو بھی چاہے کہ وہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر مریضوں کی فلاح بہود کے لیے اپنی صلاحتیں بروکار لائیں ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ کتنی افسوس کی بات ہے کہ اسی سسٹم کے تحت ہمارے ڈاکٹرز باہر کے مما لک میں اسی قانون کے تحت پریکٹس کرتے ہیں ہم کو ئی نایاب چیز نہیں کر نے جا رہے ہے بلکہ یہ سسٹم پوری دنیا میں رائج ہے انہوں نے کہا کہ حکو مت مریضوں کو بہترین سہو لیات پر کو ئی بھی سمجھو تہ نہیں کر یگی اگر ڈاکٹروں کی تجاویز قابل قبول ہو ئی تو ایکٹ میں شامل کیا جا ئے گا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کسی دباؤمیں نہیں آئے گی اور صوبائی اسمبلی کے رواں سیشن میں ہیلتھ ریفارمز ایکٹ 2014 منظو کروایا جا ئیگا ۔