سانحہ ماڈل ٹاؤن ،جے آئی ٹی نے ڈائریکٹر ادارہ منہاج القرآن جواد حامد کو بیان قلمبند کرانے کیلئے حتمی نوٹس ارسال کردیا
بیان قلمبند نہ کرائے جانے کی صورت میں جے آئی ٹی اپنی تحقیقات مکمل کرے گی ‘ ذرائع /نوٹسز ملے ہیں پیش نہیں ہونگے‘ طاہر القادری
ہفتہ 22 نومبر 2014 19:06
لاہور( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔22 نومبر 2014) سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کرنیوالی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے مقدمے کے مدعی ڈائریکٹر ادارہ منہاج القرآن جواد حامد کو بیان قلمبند کرانے کیلئے تیسرا اور حتمی نوٹس ارسال کردیا ، بیان قلمبند نہ کرائے جانے کی صورت میں جے آئی ٹی اپنی تحقیقات مکمل کرلے گی ۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کیلئے سی سی پی اوکوئٹہ عبد الرزاق چیمہ کی سربراہی میں بنائی گئی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کا اجلاس گزشتہ روز بھی منعقد ہوا۔
نوٹس کے باوجود مقدمے کے مدعی ڈائریکٹر ادارہ منہاج القران جواد حامد پیش نہ ہوئے ۔ جے آئی ٹی نے جواد احامد کو سانحے کے حوالے سے اپنا بیان قلمبند کرانے کے لئے تیسرا اور آخری نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر منہاج القرآن کا نمائدنہ پیش نہ ہوا تو اپنی تحقیقات مکمل کریں گے ۔(جاری ہے)
جے آئی ٹی کی طرف سے دوبارہ یہ پیشکش بھی کی گئی ہے کہ اگر اگر منہاج القرآن کا نمائندہ خود حاضر نہیں ہونا چاہتے تو ٹیلیفون پر بیان قلمبند کرا یا جا سکتاہے۔
دوسری طرف عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں اسکی تصدیق کی ہے کہ جے آئی ٹی کی طرف سے نوٹسز بھجوائے گئے ہیں لیکن ہم یکطرفہ طور پر بننے والی جے آئی ٹی کو تسلیم نہیں کرتے اور شہداء کے ورثاء اور ہمارا کوئی نمائندہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میری پریس کانفرنس کو باضابطہ اعلان سمجھا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.