سچ کہنے کی پاداش میں کئی زخم ملے‘ میری زندگی ایک کھلی کتاب کی طرح ہے‘جب بھی چوک میں کھڑا ہوتا ہوں گاڑیوں کی قطاریں لگ جاتی ہیں ‘عبدالستار ایدھی

اتوار 23 نومبر 2014 17:11

سچ کہنے کی پاداش میں کئی زخم ملے‘ میری زندگی ایک کھلی کتاب کی طرح ہے‘جب ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2014ء) معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی نے کہا ہے کہ سچ کہنے کی پاداش میں کئی زخم ملے‘ بلقیس کہتی ہیں کہ تمہارا اصل خطاب دنیا کا سب سے بڑ اکنجوس ہے۔

(جاری ہے)

لوگ طویل عرصہ سے مجھے دکھی انسانیت کی فلاح کی خاطر سڑکوں‘ گلیوں اور بازاروں میں بھیک مانگتے دیکھ رہے ہیں۔ میری زندگی ایک کھلی کتاب کی طرح ہے۔ جب بھی کچھ کہنے کا موقع آیا تو بغیر لگی لپٹی سب کچھ کہہ دیا۔ ایک انٹرویو میں عبدالستار ایدھی کا کہنا ہے کہ جب بھی چوک میں کھڑا ہوتا ہوں تو گاڑیوں کی قطاریں لگ جاتی ہیں اور میرے کشکول میں کچھ نہ کچھ ڈال کر آگے چلے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :