نیپرا نے بجلی کی قیمت میں47 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی
پیر 24 نومبر 2014 15:38
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں47 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی، وزیر اعظم نواز شریف نے نیپرا کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کو اسی طرح ریلیف دیتی رہے گی،حکومت کی مثبت پالیسیوں سے اچھے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو نیپرا نے بجلی کی قیمت 47پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف نے نیپرا کے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں سے اچھے نتائج سامنے آ رہے ہیں،پاکستان کی معیشت ترقی کر رہی ہے،پہلی بار عوام کو صحیح معنوں میں ریلیف ملنا شروع ہوا ہے، حکومت آگے بھی عوام کو اسی طرح ریلیف دیتی رہے گی۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 47 پیسے فی یونٹ کمی سے متعلق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پرسماعت کی۔
بجلی کی قیمت میں کمی اکتوبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق ”کے الیکٹرک“ اور ”لائف لائن صارفین “ کے سوا ملک بھرکی تمام تقسیم کارکمپنیوں پر ہوگا۔واضح رہے کہ حکومت نے رواں ماہ کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی خاطر خواہ کمی کی تھی جبکہ وزیر اعظم نواز شریف نے آئندہ ماہ کے لئے قیمتوں میں مزید کمی کا عندیہ دیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مزار قائد پر حاضری ،اہلیہ بھی ہمراہ تھیں
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے 5دن میں 46کیسز نمٹا دیئے، کیسز میں سے بیشتر 15 سال سے زیر التوا تھے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کسانوں کے لئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
گلا کٹ جائے آواز پھر بھی بانی پی ٹی آئی کی آئے گی، عمرایوب
-
گندم بحران:وفاقی حکومت نے گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر 18 ملین میٹرک ٹن کردیا
-
ججز کے خط کا معاملہ؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے متفقہ تجاویز سپریم کورٹ کو ارسال کر دیں
-
امریکی محکمہ خارجہ کی عربی ترجمان ہالہ غریط غزہ پر واشنگٹن کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں
-
نسلی تعصب کے خاتمے کے 30 برس بعد جنوبی افریقہ کہاں کھڑا ہے؟
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فی کلو واٹ 2ہزار روپے فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید کردی
-
وزیر داخلہ کا بھکاری مافیا اورمنشیات گینگز کیخلاف کارروائی کا حکم
-
اسلام آباد میں غیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.