قبائلی علاقوں سے دہشت گردی ، بدامنی اور شورش کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،سردارمہتاب،
پوری قوم اورخصوصاٌ محب وطن قبائل اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ ہے، قوم پاک فوج اور قبائل کی ان بے مثال قربانیوں کو ہمیشہ یادرکھے گی
پیر 24 نومبر 2014 19:50
پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) خیبرپختونخواکے گورنرسردار مہتاب احمدخان نے کہاہے کہ قبائلی علاقوں سے دہشت گردی ، بدامنی اور شورش کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے پوری قوم اورخصوصاٌ محب وطن قبائل اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ ہے۔ قوم پاک فوج اور قبائل کی ان بے مثال قربانیوں کو ہمیشہ یادرکھے گی۔ انہوں نے کہاکہ امن کے بحالی کے بعد متاثرین کی باعزت واپسی ، بحالی اور فاٹا کی تعمیرنو کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے اسلام آباد میں قائم نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے زیراہتمام جار ی183 ویں نیشنل سیکورٹی اینڈوارکورس کے شرکاء کے ایک گروپ سے ملاقات کے دوران کیاجنہوں نے پیرکے روز گورنرہاؤس پشاورمیں خیبرپختونخوا کے گورنر سردارمہتاب احمدخان سے ملاقات کی۔(جاری ہے)
اعلی سول وملٹری افسران پرمشتمل کورس کے ان شرکاء کے ہمراہ میجرجنرل مسرت نوازملک، میجرجنرل محمدندیم اشرف اوردیگر اعلی فیکلٹی اراکین بھی موجودتھے ۔
گورنرنے کہاکہ وزیراعظم پاکستان محمدنوازشریف کے خصوصی ہدایت کے مطابق متاثرین کی باعزت بحالی کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قبائلی عوام نے اپنا گھر بارچھوڑکر ملک وقوم اورانسانیت کیلئے جو عظیم قربانیاں دی ہیں وہ قابل ستائش ہے۔ گورنرنے کہاکہ پاکستان کے اس حصے خاص طور پرفاٹا میں گذشتہ ایک دھائی سے پیچیدہ نوعیت کے حالات کا سامناہے اور اس نتیجے میں عوام کودرپیش مسائل کی صورتحال بھی پیچیدہ اورمشکل نوعیت کی ہے اور متاثرین کی بحالی اورواپسی بہت بڑاچیلنج ہے اور حکومت متاثرین کی باعزت بحالی میں وسائل کی کمی کو آڑے نہیں آنے دے گی۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں متاثرین کی باعزت بحالی ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وقت کا تقاضاہے کہ خاص طور پر فاٹا اور اس خطے کے مستقبل اورضروریات کی سمت کا ادراک کیاجائے اور طویل المعیاد بنیادوں پر وسائل کی فراہمی کا اہتمام کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ فاٹامیں قانون کی حکمرانی وسائل کافعال وموثراستعمال اور سرکاری شعبوں کی اداروں ، خصوصاٌ تعلیم وصحت کے شعبوں کی کارکردگی یقینی بنانے کیلئے موثراقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات طویل المدتی نوعیت کے متقاضی اقدامات ہیں اور اس سمت میں موثرکوششیں کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ فاٹا کے بہترمستقبل کیلئے قبائلی عوام کی رضا مندی سے اصلاحات عمل میں لائی جارہی ہیں۔دریں اثناء کورس کے شرکاء کو فاٹامیں امن وامان کی صورتحال اور علاقے میں نئے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے حکمت عملی کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیاگیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.