کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی مسلسل بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں،محمد حسین محنتی

پیر 24 نومبر 2014 22:31

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر محمد حسین محنتی نے آزاد کشمیر میں کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک پاک فوج کے جوان کی شہادت کے واقعی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی مسلسل بلااشتعال فائرنگ اورجانی ومالی نقصان سے ان کے پاکستان مخالف جارحانہ عزائم کا واضح اظہار ہوتا ہے ،عالمی دنیا کو اس کا سختی سے نوٹس اوربھارت سے دن رات دوستی کی پینگیں بڑھانے والے حکمرانوں اور امن کی آشا کے دعویداروں کی آنکھیں کھل جانی چاہیں۔

(جاری ہے)

بھارت پاکستان کی امن کی کوششوں کوان کی کمزوری سمجھ کرکنٹرول لائن پردہشتگردی اورملک میں ریاست مخالف دہشت گردگروہوں کی سرپرستی کرکے اپنے مضموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔خطے میں قیام امن دونوں ممالک کے مفاد اورعوام کی خواہش ہے،مگربھارت مسئلہ کشمیر کے حل سے لیکرکنٹرول لائن کی خلاف ورزیوں تک اپنی ھٹ دہرمی پر قائم ہے۔صوبائی رہنماء نے کہا کہ فوجی جوان کے شہادت کے واقعے اورکنٹرول لائن پر مسلسل خلاف ورزی پر بھارت سمیت عالمی فورم پر سخت احتجاج اورخارجہ پالسی پر ازسرنونظر ثانی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :