وزیراعظم کا افغان صدر کو ٹیلیفون خودکش حملے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور دکھ کا اظہار

دہشتگرد دونوں ممالک کا مشترکہ دشمن ہیں ،دونوں ممالک مشترکہ طور پر اس لعنت کا خاتمہ کر رہے ہیں ،وزیراعظم ، وزیر اعظم نوازشریف اورافغان صدر کے درمیان پانچ منٹ گفتگو ہوئی خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

پیر 24 نومبر 2014 23:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے افغانستان کے شہر پکتیکا میں ہونے خودکش حملے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد دونوں ممالک کا مشترکہ دشمن ہیں دونوں ممالک مشترکہ طور پر اس لعنت کا خاتمہ کر رہے ہیں نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے افغان صدر اشرف غنی کو ٹیلیفون کیا جس میں دو طرفہ تعلقات  دہشتگردی کے خلاف جنگ سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیاذرائع کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف اورافغان صدر کے درمیان پانچ منٹ گفتگو ہوئی جس میں خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا وزیر اعظم نواز شریف نے گزشتہ روز افغانستان کے صوبے پکتیکا میں ہونے والے میں خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد دونوں ممالک کا مشترکہ دشمن ہیں اوردونوں ممالک مشترکہ طور پر اس لعنت کا خاتمہ کر رہے ہیں اس موقع پر افغان صدر نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا

متعلقہ عنوان :