لاہور ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کے خلاف دائر درخواست پر الیکشن کمیشن آف پاکستان اور حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پندرہ یوم میں جواب طلب کر لیا۔
منگل 25 نومبر 2014 12:03
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25نومبر 2014ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہزادہ مظہر نے کیس کی سماعت کی۔عدالتی سماعت کے موقع پر درخواست گزار رضوان گل ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ حکومت عوام کوگذشتہ دس سالوں سے نچلی سطح تک اقتدار منتقل کرنےسے گریزاں ہے جس کی وجہ سے غیر آئینی طور پر بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے جا رہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کرانے کے حوالے سے سپریم کورٹ بھی حکومت کو پندرہ نومبر تک کی مہلت فراہم کر چکی ہے مگر حکومت عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی بھی مرتکب ہو چکی ہے۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ بنیادی جمہوریت کی بحالی اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی بناءپر عدالت حکومت پنجاب کو صوبے میں جلد بلدیاتی انتخابات کرانے کے احکامات صادر کرئے۔جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان اور حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.