سوات: سات مرتبہ ویکسین پینے والا بچہ پولیو سے متاثر
منگل 25 نومبر 2014 12:19
سوا ت( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء ) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں پولیو کا ایک نیا مریض سامنے آیا ہے۔محکمہ صحت کے حکام کے مطابق سوات میں گذشتہ پانچ سالوں کے دوران پولیو کا یہ پہلا کیس ہے جو خوازہ خیلہ کے علاقے تاروگے میں رپورٹ ہوا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ پولیو سے متاثر ہونے والے بچے کی عمر تقریباً دو برس ہے اور اس نے ماضی میں متعدد بار پولیو کے قطرے پیے تھے۔
ڈی ایچ او سوات ڈاکٹر سید علی خان نے بی بی سی اردو کے انور شاہ کو بتایا کہ پولیو سے متاثرہ بچے کو سات بار پولیو ویکسین دی گئی تاہم اس کے باوجود وہ اس بیماری کا شکار ہوا ہے۔انھوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کو تحقیقات کے لیے کہا گیا ہے کہ ویکسین پینے کے باوجود یہ بچہ کیسے اس مرض کا شکار ہوا۔(جاری ہے)
خیال رہے کہ یہ مریض ایسے وقت سامنے آیا ہے جب صوبے بھر میں پولیو کی ویکسین پلانے کی مہم ایک مرتبہ پھر جاری ہے۔
پاکستان میں رواں برس ریکارڈ تعداد میں پولیو کے نئے مریض سامنے آئے ہیں۔2014 میں اب تک ملک بھر میں ایسے مریضوں کی تعداد 262 ہو چکی ہے جن میں سے بیشتر کا تعلق پاکستان کے زیر انتظام قبائلی علاقوں سے ہے۔پاکستان دنیا کے ان تین ممالک میں شامل ہے جہاں اب بھی پولیو کا وائرس پایا جاتا ہے اور عالمی ادارہ صحت نے اسے دنیا سے پولیو کے خاتمے کے راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا ہے۔پاکستان میں ایک عرصے سے پولیو کے انسداد کے لیے جاری مہم میں شامل کارکن شدت پسندوں کا ہدف بھی رہے ہیں۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق سنہ 2012 سے اب تک پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں پر حملوں میں 60 سے زیادہ ہیلتھ ورکرز اور انہیں تحفظ فراہم کرنے والے پولیس اہلکار ہلاک ہوچکے ہیںمزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.