وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو 62 ویں سالگرہ پر مبارکباد
منگل 25 نومبر 2014 16:00
راولپنڈی/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو 62 ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ اپنی ڈھلتی ہوئی عمر کے سبب گرتی صحت کے مسائل کا شکار ہیں توریاست کو مقابلے کی دھمکیاں دیکر نوجوانوں کو گمراہ نہ کریں اور نہ ہی لوگوں کو خوفزدہ کریں وگرنہ 30 نومبر کو اسلام آباد میں خالی کرسیوں سے خطاب کرنا پڑے گا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نفرتیں اور کدورتیں پھیلانا چھوڑدیں اگرعمران خان اپنی ڈھلتی ہوئی عمر کے سبب گرتی صحت کے مسائل کا شکار ہیں تو عمران خان کی اس بیماری کا بہترین علاج ہے، امریکی ریاست کیلی فورنیا کی یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے کی گئی نئی تحقیق کے مطابق لوگوں سے خوشگوار موڈ میں گلے ملنا انسانی ہڈیوں اور پٹھوں کے لئے انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے جس کے باعث لوگ اپنے آپ کو جواں عمر محسوس کرتے ہیں،اسلئیے عمران خان کو اقتدار کے لالچ کو ملکی مفاد میں قربان کرتے ہوئے مذاکرات کی میز پر آنا چاہیئے،چوہدری عابد شیر علی نے کہا کہ اگر عام انتخابات میں دھاندلی کے ثبوت عمران خان کو اب ملے ہیں تووہ 17 ماہ سے اب تک انصاف نہ ملنے کا واویلا کرکے عدالتوں کو کیوں بدنام کرتے رہے ہیں،قوم کو بتایا جائے کہ وہ پہلے جھوٹ بولتے رہے ہیں یا اب جھوٹ بول رہے ہیں قوم ان کی کس بات پر یقین کرے اور کس بات پر یقین نہ کرے،انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چاہیئے کہ وہ اپنی صحت پتلی کرنے کی بجائے فوری طور پر ملنے والے ثبوت لیکر عدلیہ سے رجوع کریں تاکہ انہیں انصاف ملنے میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو،چوہدری عابد شیر علی نے تربیلا ڈیم ،نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ، بونجی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، دیامر بھاشا ڈیم اور داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ،لاہور تا کراچی موٹروے،حویلیاں ایکسپریس وے اور میٹرو بس منصوبوں کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی اقتصادی اورمعاشی ترقی کے یہ منصوبے وزیراعظم نواز شریف کی حکومت کے بڑے کارناموں کا ایک عملی نمونہ ہیں،حکومت کے خلاف احتجاج کی وجہ سے ملکی سماجی، اقتصادی اورمعاشی ترقی کیلئے جاری منصوبوں اورغیر ملکی سرمایہ کاروں کے مفادات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.